ترکی میں فوجی تختہ پلٹ کی کوشش معاملے کی جانچ کے بعد مزید 15 ہزار
ملازمین کو جن میں فوج اور پولیس کے افسران بھی شامل ہیں ،برخاست کر دیا
گیا اور 500 اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا
گیا ہے۔بند کئے جانے والے اداروں میں اخبار کے ادارے بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کی برطرفی اور اداروں کو بند کرنے کا حکم جولائی میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی تفتیش کے بعد دیا گیا ہے۔